پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی گئی۔
بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کے حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق نئے نوٹم کے تحت بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔
پی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں فضائی حدود کی بندش کی مدت میں توسیع سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت بھارتی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی مقررہ تاریخ اور وقت تک نافذ رہے گی۔