انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے فیصلے کے تحت ٹیکس ایئر 2026 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 مقرر کر دی گئی ہے، اس توسیع سے ان ٹیکس دہندگان کو مزید وقت میسر آئے گا جو مختلف وجوہات کی بنا پر مقررہ مدت کے اندر اپنے گوشوارے جمع نہیں کرا سکے تھے۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں یہ دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے، تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز کی جانب سے تاریخ میں توسیع کے مطالبے کے بعد ایف بی آر نے یہ اقدام کیا ہے۔

دوسری جانب ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نئی مقررہ تاریخ سے قبل اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل مکمل کریں تاکہ آخری وقت کی مشکلات سے بچا جا سکے۔