میجر وجاہت وحید شہید کی نماز جنازہ ادا، لاہور میں سپردخاک

میجر وجاہت وحید شہید کی نماز جنازہ ادا، لاہور میں سپردخاک

میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِ جنازہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزراء، سول و ملٹری افسران اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

میجر وجاہت وحید شہید کے پسماندگان میں والدہ، بیوہ اور ایک معصوم بیٹی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ میجر وجاہت وحید شہید نے 18 اکتوبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔