ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے: مریم نواز

ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے: مریم نواز

ورلڈآسٹیوپوروسس ڈے (World Osteoporosis Day) پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زندگی بھر کیلئے ہڈیوں کی حفاظت اور انہیں مضبوط بنانا سال 2026 کا اس دن کا خصوصی تھیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہڈیوں کی کمزوری خاموش بیماری کہلاتی ہے، ہڈی ٹوٹنے سے پہلے کوئی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے، کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی اور پینلڈ ہسپتالوں کے ذریعے شہریوں کو مفت ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کا علاج فراہم کر رہی ہے، پیریوینشن پروگرام کے تحت مختلف بیماریوں سے بچاؤ، ابتدائی تشخیص اور عوامی آگاہی دی جا رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی صحت کیلئے محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب اور مزدوروں کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے بنیادی طبی اور غذائی مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔