خلاصہ
- دوشنبے: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات ہوئی،ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون، روابط اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے ملاقات ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے حکومتی وفود کے سربراہان کے ہمراہ ملاقات میں شرکت کی۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 20, 2026
تاجک صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے اور علاقائی روابط، استحکام اورمشترکہ خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
یہ اجلاس تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر ہو رہا ہے، اس اجلاس میں چین، روس، بھارت اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں، ایران کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف بھی شریک ہیں۔
اجلاس کے دوران رکن ممالک کے مابین اقتصادی تعاون، تجارت، اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جارہی ہے۔