سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 10 بج کر 46 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سیہون سے 61 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، اسکا محل وقوع 25.97 ڈگری شمالی عرض البلد اور 67.52 ڈگری مشرقی طول البلد ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔