پاکستان
خلاصہ
- گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گجرات میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تین روز قبل پنڈ عزیز میں پیش آیا تھا جہاں مکان کے کچن میں گیس لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ایک مرد اور دو خواتین جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 25 سالہ زاہین زبیر، 38 سالہ تصور حسین اور 35 سالہ صائمہ شامل تھے، ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔