پاک فوج کا ضلع نیلم کی شونٹر ویلی میں فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا معائنہ

پاک فوج کا ضلع نیلم کی شونٹر ویلی میں فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا معائنہ

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم کے دوردراز علاقے شونٹر ویلی میں پاک فوج کے زیرِاہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کے دوران پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے مقامی افراد کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور طبی مشاورت فراہم کی۔

پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 450 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی سہولیات حاصل کرنے والوں میں 97 مرد، 118 خواتین اور 235 بچے شامل تھے۔

فری میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

وادی شونٹر کے مقامی افراد نے دور دراز علاقے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔