فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور مشن کی انجام دہی کے لیے استعداد سے متعلق بریفنگ دی گئی، انہوں نے جدید ترین خصوصی آلات کا مظاہرہ دیکھا، جبکہ ایس ایس جی اہلکاروں نے خصوصی آپریشنز میں اپنی جنگی مہارت، پھرتی اور درست کارروائی کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور فرض سے غیر متزلزل وابستگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت، مقامی سطح پر صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں پر غیر سمجھوتہ کن توجہ ضروری ہے۔