بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری

بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری

بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی جبکہ دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی جبکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔