پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سویپر ٹرک کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرک کا معائنہ کیا اور انہیں پہلے فل الیکٹرک سوئیپر منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک میکنیکل سوئیپر ٹرک کے ذریعے صفائی اور سڑک کی دھلائی کی جائے گی، فل الیکٹرک سوئیپر اور برومر پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی کو بھی جذب کرکے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ٹرک ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 70 کلومیٹر تک کام کر سکے گا۔
فل الیکٹرک سویپر کے استعمال سے کاربن کا اخراج صفر ہوگا، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، اس کے ذریعے سڑکوں پر گردوغبار اور شور میں بھی کمی ہوگی، جس سے سمعی آلودگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔