لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق

لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق

ٹریکٹر کا فرنٹ ٹائر برسٹ ہونے سے ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیمیوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جناح ہسپتال منتقل کئے گئے دونوں دم توڑ گئے، جن کی شناخت نہ ہو سکی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔