لاہور ایئرپورٹ سے ریاض، ابوظہبی اور استنبول جانے والی 3 پروازیں منسوخ

لاہور ایئرپورٹ سے ریاض، ابوظہبی اور استنبول جانے والی 3 پروازیں منسوخ

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318 سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

لاہور سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 796 تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ ہوئی، جبکہ لاہور سے استنبول جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 745 بھی تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تینوں پروازوں کی منسوخی کی وجوہات سکیورٹی خدشات اور تکنیکی خرابیاں ہیں۔