پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) شہر لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا، فضائی آلودگی کی مجموعی اوسط شرح 218 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی جہاں 1063 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے، جبکہ گلبرگ ٹو میں آلودگی کی زیادہ سے زیادہ شرح 328 ریکارڈ ہوئی۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے دیگر شہروں میں ملتان 650، پشاور 390، فیصل آباد 340 اور سکردو 321 پارٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ شامل رہے۔