وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور بعض وفاقی وزرا ء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔