پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کیخلاف درخواستوں پر کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے شیخ امتیاز محمود اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے آفس ہائی کورٹ کو 10 روز کے اندر مین کیس سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے 7 نومبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ دیا ہے، یہ انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں، جبکہ اس الیکشن کیلئے بیوروکریسی کو وسیع اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔
درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ فنڈز کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا جائے۔