صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، ان کا کیا رویہ ہوتا ہے یہ تو آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ان ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو اگلی ملاقات کیلئے رکاوٹ ہوسکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کسل دی ہوئی تھی، انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی، ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقاتوں کی بندش اس لیے تھی کہ وہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کس نے کرانا ہے؟ پارلیمنٹ نے کرانا ہے، یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں آیا ہی نہیں، صوبوں کے معاملے پر اگرریفرنڈم ہو بھی جاتا ہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے اور جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائے گی اور بحث ہوگی۔