خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات بڑھتی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے ذریعے نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک نے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے، پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات بڑھتی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے ذریعے نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) اور کویت پٹرولیم کارپوریشن نے توانائی کے شعبے میں گزشتہ 50 سال سے جاری شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان کے توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے ایندھن کی فراہمی، ریفائننگ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے، جبکہ توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
پاکستان میں توانائی، سٹوریج اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ پاک کویت اقتصادی شراکت داری میں اضافے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک کے تجارتی و معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔