عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری، ایرانی سفارت خانے اور دفتر خارجہ کے حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا، ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ 35 سے 40 ایرانی صحافیوں پر مشتمل وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے، عباس عراقچی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد سے عمان روانہ ہوں گے۔