امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی

امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو سلامتی کونسل کی اجازت حاصل نہیں تھی، ممکنہ خطرات کے خدشے پر طاقت کا استعمال جائز نہیں۔