دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے نائب کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا کہ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف طاقتور اور دردناک فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ مستقبل میں کسی بھی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا دائرہ خطے سے باہر بھی پھیل سکتا ہے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے نائب کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے لبنانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی بلاجواز جنگ کے بعد ایران نے اپنی فوجی تیاریوں اور دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 40 روزہ جنگ کے دوران ایران نے ثابت کیا کہ وہ عزم، طاقت اور بھرپور تیاری کے ساتھ مؤثر اور طاقتور فوجی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔