پنجاب: دفعہ 144 میں 30 روز کی توسیع

پنجاب: دفعہ 144 میں 30 روز کی توسیع

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ خفیہ کیمروں والی عینکوں، ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر بھی پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عینکوں، پین اور دیگر اشیاء میں چھپے کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔

پنجاب بھر میں خفیہ ریکارڈنگ آلات کی دکانوں اور آن لائن خرید و فروخت پر بھی پابندی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پی ٹی اے سے منظور شدہ ٹرمینل آلات کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔