پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں ٹرین آپریشن آج معطل رہے گا، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن مرمتی کام کے باعث معطل کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جناح پیپلز ٹرین کی سروس بھی معطل ہے۔
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود کردی گئی۔