بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام امدادی ٹیموں سمیت موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایاکہ جاں بحق شخص کی شناخت قاسم علی کے نام سے ہوئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔