علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں تیز رفتار رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی زاہد اور زخمی کی شاہد کے نام سے شناخت ہوئی، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ چک نمر 59 فور آر کے قریب پیش آیا، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔