علاقائی
خلاصہ
- اوباڑو:(دنیا نیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث لگنے والی آگ سے جھلسنے والی ماں اور بیٹی ہسپتال میں دم توڑ گئیں جب کہ ایک اور خاتون زخمی حالت میں زیرِ علاج ہے۔
عینی شاہدین کے وقت واقعہ شام کے وقت پیش آیا تھا، جہاں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔
زخمیوں کو فوری طور پر رحیم یار خان ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ماں اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج جان کی بازی ہار گئیں۔
دوسری جانب لواحقین کا کہنا تھا کہ ماں اور بیٹی کی لاشیں رحیم یار خان کے ہسپتال سے آبائی شہر اوباڑو منتقل کی گئیں جب کہ ایک زخمی خاتون ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔