جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ

جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ

ڈی ایچ او جامشورو پیر منظور چانڈیو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام 40 کیسز ایک ہی گاؤں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او جامشورو کے مطابق صورتحال کے پیش نظر گاؤں سرائی سولنگی میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں سے پانی کے دو الگ الگ نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں، جنہیں تجزیے کے لیے بھجوایا جائے گا تاکہ بیماری کے ممکنہ اسباب کا تعین کیا جاسکے۔