خانیوال: رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم 5 سالہ بچہ جاں بحق، بچی سمیت 2 زخمی

خانیوال: رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم 5 سالہ بچہ جاں بحق، بچی سمیت 2 زخمی

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت اذان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں کی 7 سالہ عائشہ اور 17 سالہ عثمان سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔