مریدکے میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

مریدکے میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب سڑک کی خرابی کے باعث دو موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے، دونوں کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والا 51 سالہ سلیم فارماسیوٹیکل کمپنی کا منیجر جبکہ 30 سالہ طارق ولد اقبال اسسٹنٹ لاہور کا رہائشی ہے۔

پرانا نارنگ روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم گاڑی کے پیچھے جا ٹکرایا، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونیوالا 45 سالہ عامر شہزاد سابق آرمی آفیسر ہے۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔