گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی

گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی

مورکہ یاسین کے مقام پر گاڑی دریا میں جا گری، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی مسافروں کو مقامی رضاکاروں اور ریسکیو ٹیموں نے باہر نکالا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔