علاقائی
خلاصہ
- جہانیاں: (دنیا نیوز) جہانیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھنسنے سے 14 سالہ لڑکی ایمان جان کی بازی ہار گئی۔
افسوسناک حادثے میں کم عمر لڑکی کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا، حادثے نے علاقے کو سوگوار کر دیا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق رکشے میں سواریاں زیادہ ہونے کے باعث لڑکی کو آگے بنے پھٹے پر بٹھایا گیا تھا، مبینہ طور پر رکشہ تیز رفتاری سے جا رہا تھا کہ لڑکی کا دوپٹہ رکشہ کی چین میں پھنس گیا، جس سے المناک حادثہ پیش آیا۔
کم عمر بچی کی اچانک موت پر ورثاء غم سے نڈھال ہوگئے، گھر میں کہرام مچ گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔