علاقائی
خلاصہ
- پاکپتن: (دنیا نیوز) چن پیر روڈ پر موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ملک راجہ کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ تنویر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 25 سالہ احمد حسن شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش بھی ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔