پاکستان
خلاصہ
- اوکاڑہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم سے دو افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ہولناک حادثہ بنگلہ گوگیرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کارکو ٹکر مار دی۔
حادثے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی کو قریبی آر ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ شہباز اور 30 سالہ شکیل کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔