کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہرِقائد میں گھریلو جھگڑے کے بعد باپ نے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کر نے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق کلفٹن کی شاہ رسول کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے پانچ سالہ بیٹے کو گولی مارنے کے بعد خود بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعے کے دوران ڈھائی سے تین سالہ بیٹی محفوظ رہی۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیوی کی جانب سے گھر کے اخراجات مانگنے پر شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد شوہر تنویر نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ کمرے میں اپنے پانچ سالہ بیٹے کو گولی مار دی اور بعد ازاں خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ کمرے میں موجود ڈھائی سے تین سالہ بیٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ رہی، پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔