پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی رینک کے تین افسران کے دوبارہ تقرر و تبادلے کر دیے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب نے تبادلوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد کامران خان کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ سید خرم علی کو ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب شہزادہ سلطان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم آج دوبارہ نئی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔