رائیونڈ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور کمسن بیٹی جاں بحق، ملزم گرفتار

رائیونڈ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور کمسن بیٹی جاں بحق، ملزم گرفتار

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ روہی ڈرین کے قریب پیش آیا جہاں  گھریلو تنازع پر شوہر ارسلان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اُس کی  بیوی32 سالہ نازیہ اور6 سالہ بیٹی عائشہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب  فائرنگ سے سسر بھی شدید زخمی ہوا جب کہ واقعہ کے بعد ملزم اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

 اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے دونوں ماں بیٹی کی لاشیں اور زخمی شخص کو رائے ونڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان پہلے بھی لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا، ملزم ارسلان سے مزید تفتیش جاری ہے۔