کھیل
خلاصہ
- مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) تھل جیپ ریلی کے سٹاک کیٹیگری کے مقابلے مکمل ہو گئے جس میں ربنواز جوئیہ پہلے نمبر پر آگئے۔
مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی کی سٹاک کیٹیگری کے مقابلے میں ربنواز جوئیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کیا۔
انہوں نے 2 گھنٹے 21 منٹ 46 سیکنڈ میں اختتامی لائن عبور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری جانب سرانجام خان 2 گھنٹے 26 منٹ 32 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ فلک شیر بلوچ نے 2 گھنٹے 33 منٹ 59 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔