خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 231 افراد جان کی بازی ہار گئے، چھیپا ذرائع نے جاں بحق افراد کی تفصیلات جاری کردیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 14، ٹریلر کی ٹکر سے 108، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 53، مزدا کی ٹکر سے 24 جبکہ بسوں کی ٹکر سے 32 افراد جاں بحق ہوئے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 231 ہوگئی۔