علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ چک نمبر 272 ایچ آر میں گھر پر بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں ٹوٹ کر گر گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ کرنٹ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور جواں سالہ بیٹا شامل ہے، جاں بحق افراد کی شناخت محمد بوٹا، شازیہ پروین اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ہائی وولٹیج تاریں گھر کے اوپر سے گزر رہی تھیں۔