علاقائی
خلاصہ
- کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی، جس سے دو نوجوان جاں بحق جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک سے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ۔
حادثے کے نتیجےت میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی شناخت محمد عالم چنہ اور غلام حسین چنہ کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں سمیت زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔
افسوسناک حادثے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، پولیس نے واقعے سے متعلق کارروائی شروع کردی۔