دنیا پور: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

دنیا پور: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے میں متوفی کا 11 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 46 سالہ عمران شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والے لڑکے کی شناخت 11 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیم نے جاں بحق شخص کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی، زخمی عبداللہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔