علاقائی
خلاصہ
- ڈسکہ: (دنیا نیوز) ڈسکہ کے علاقہ پسرور روڈ پر موٹر سائیکل سوار کو اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا۔
ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر 18 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں کی مدد سے جاں بحق محمد علیم کی لاش کو ڈسکہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے جس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔