علاقائی
خلاصہ
- کلورکوٹ: (دنیا نیوز) کلور کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ہیڈ بالی اڈا کے قریب ہیتو خسرو روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، حادثہ میں متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار افراد ٹانک سے سرگودھا جا رہے تھے، پٹرولنگ پولیس قریشیانوالہ نے زخمیوں کو ٹریکٹر ٹرالی سے نکال کر ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔