قومی شاہراہ پر ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

قومی شاہراہ پر ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

افسوسناک حادثہ ترنڈہ محمد پناہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آگیا، حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاش اور زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر ترنڈہ محمد پناہ منتقل کر دیا گیا، دونوں میاں بیوی شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔