تالاب میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق، گھروں میں کہرام مچ گیا

تالاب میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق، گھروں میں کہرام مچ گیا

عینی شاہدین کے مطابق  مہران ہائی سے متصل گاؤں محب شاہ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں ڈوب کر دو کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں بچے تالاب کے کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں جا گرے اور ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے ورثا اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

جاں بحق بچوں کی شناخت چار سالہ بچی عشرا بنت غلام مصطفیٰ اور پانچ سالہ بچے صورت علی ولد بشارت علی کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں بچوں کی لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، والدین اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے جب کہ افسوسناک واقعے پر پورا گاؤں سوگوار ہو گیا۔