سید عبداللہ شاہ ہسپتال میں آتشزدگی، مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

سید عبداللہ شاہ ہسپتال میں آتشزدگی، مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

واقعے کے بعد مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف کے باعث مریض اور ان کے لواحقین ہسپتال سے باہر نکل آئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کردیں، ہسپتال میں سیکڑوں شہری اور مریضوں کے لواحقین بھی جمع ہوگئے۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی کے مطابق آگ میڈیکل سٹور کے استعمال شدہ سامان کے کچرے میں لگی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ تمام مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکال لیا گیا ہے، تاہم بعض مریض خوف کے باعث خود بھی باہر نکل آئے۔

ڈاکٹر معین الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، جبکہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔