میرپورخاص میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

میرپورخاص میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

عمرکوٹ روڈ پر ہونے والے حادثات میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، حادثات کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا جبکہ حادثات کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔