کراچی میں ٹریفک حادثات: ایک گھنٹے کے دوران 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی میں ٹریفک حادثات: ایک گھنٹے کے دوران 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر نیو سبزی منڈی، بسم اللہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دوسرے حادثے میں نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جب کہ گلستان جوہر میں بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔