پاکپتن میں وین اور آئل ٹینکر تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

پاکپتن میں وین اور آئل ٹینکر تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے، جبکہ 10 زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ حادثے کے پیش نظر عارفوالا تحصیل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔