اوچ شریف: ٹرک نے 2 بھکاریوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

اوچ شریف: ٹرک نے 2 بھکاریوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

ٹرک تلے کچلے جانے سے ایک بھکاری جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ ایک فقیر ویل چیئر پر بیٹھا تھا دوسرا دھکا لگارہا تھا کہ پیچھے سے ٹرک نے ہٹ کیا، جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ لعل، زخمی کی 60 سالہ حاجی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔